ابنا: گذشتہ ہفتہ ہندوستان کے ایک سماجی کارکن انا ہزارے نے ہندوستان میں جاری کرپشن کے خلاف بھوک ہڑتال کا اعلان کیا جس پر ہندوستانی حکومت نے انھیں گرفتار کرکے جیل بھیج دیا عالمی ذرائع ابلاغ میں یہ خبر شہ سرخیوں میں شائع ہوئی انا ہزارے کو ہندوستان کے نئے گاندھی کا لقب دیا گیا ہے جو ملک میں عدل و انصاف کے نفاذ کا خواہاں ہے۔
انا ہزارے نے جب بھوک ہڑتال کا اعلان کیا تو پولیس نے انھیں گرفتار کرکے جیل بھیج دیا جس پر پورے ملک میں ہلچل مچ گئی اناہزارے کی حمایت میں عوام سڑکوں پر نکل آئے جس کے بعد حکومت نے مجبور ہوکر انھیں مشروط طور پر آزاد کرنے کا فیصلہ کیا لیکن انا ہزارے نے مشروط رہائي کو ٹھکرا دیا جس کے بعد حکومت نے انا ہزارے کو غیر مشروط طور پر آزاد کردیا اور اسے بھوک ہڑتال کرنے کی اجازت دیدی ہے۔
انا ہزآرے بر صغیر ہند میں نئے گاندھی کی شکل میں ابھر رہے ہیں جو ملک میں عدالت کے نفاذ اور کرپشن کے خاتمہ کے خواہاں ہیں انا ہزارے کا کہنا ہے کہ ہندوستان میں جاری کرپشن کے خلاف وہ اپنی جد و جہد جاری رکھیں گے۔
...........
/169